Thursday, April 25, 2024

بروہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 8 سالہ لڑکے سمیت 2 شہری شدید زخمی

بروہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، 8 سالہ لڑکے سمیت 2 شہری شدید زخمی
September 26, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے بروہ سیکٹر میں اشتعال انگیزی، آئی ایس پی آر کے بھارتی فائرنگ سے 8 سالہ لڑکے سمیت 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بروہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 سالہ معصوم لڑکے سمیت دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر نہتی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارت رواں سال 2340 مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا۔ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فورسز کی بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شدید زخمی ہوئے۔