Thursday, March 28, 2024

برونڈی کے دارالحکومت بجمبورا میں دو گرینیڈ حملے، تین افراد ہلاک، بارہ زخمی

برونڈی کے دارالحکومت بجمبورا میں دو گرینیڈ حملے، تین افراد ہلاک، بارہ زخمی
May 23, 2015
بجمبورا (ویب ڈیسک) افریقی ملک برونڈی کے دارالحکومت بجمبورا کی ایک مارکیٹ میں دو گرینیڈ حملوں میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے جمعہ کے دن دارالحکومت میں اس وقت دو گرینیڈ پھینکے جس وقت لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ دوسری طرف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اورسخت اقعامات کے باوجود صدر پیرے نکرنزیزا کیخلاف مظاہرے جاری ہیں لیکن ملک میں عام لوگوں پر گرینیڈ پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ڈپٹی پولیس چیف جنرل گاڈ فرائیڈ بزیمانا کا کہنا ہے کہ گرینیڈ اس وقت پھینکے گئے جب خواتین خریدوفروخت میں مصروف تھیں اور حملہ آور فرار ہو گئے۔ دوسری طرف دو دیگر حملوں میں مظاہرین نے انتخابی مواد جلا دیا۔ ملک میں صدر پیرے نکرنزیزا کے تیسری بار انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد سے تشدد کے واقعات میں بیس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فوج کے ایک گروہ نے بغاوت کی کوشش بھی کی جسے صدر کی وفادار فوج نے ناکام بنا دیا۔