Wednesday, May 8, 2024

برونڈی میں صدارتی انتخابات مؤخر کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے، پولیس فائرنگ سے ایک شخص زخمی، چار گرفتار

برونڈی میں صدارتی انتخابات مؤخر کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرے، پولیس فائرنگ سے ایک شخص زخمی، چار گرفتار
June 3, 2015
برونڈی (ویب ڈیسک) برونڈی کے عوام صدارتی انتخابات مؤخر کئے جانے کیخلاف احتجاجاً سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔ افریقی ملک برونڈی کے دارالحکومت بجمبورا میں سیکڑوں شہریوں نے حکومت کی جانب سے صدارتی انتخابات مؤخر کرنے کے فیصلے اور صدر پیری کورونزیزا کی جانب سے تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کے خلاف مظاہرہ کیا مظاہرین نے حکومت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے بعض مقامات پر ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کا استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے چار مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک شہری گولی لگنے سے زخمی بھی ہو گیا۔ برونڈی میں حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک تیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔