Tuesday, May 7, 2024

برونڈی میں اپوزیشن رہنما زیدی فیروزی کا قتل، حالات کشیدہ، گھر سے پارٹی دفتر جاتے ہوئے گولیاں ماری گئیں، دارالحکومت میں مظاہرہ

برونڈی میں اپوزیشن رہنما زیدی فیروزی کا قتل، حالات کشیدہ، گھر سے پارٹی دفتر جاتے ہوئے گولیاں ماری گئیں، دارالحکومت میں مظاہرہ
May 24, 2015
بجمبورا (ویب ڈیسک) برونڈی کے دارالحکومت بجمبورا میں اپوزیشن رہنما زیدی فیروزی اور ان کے محافظ کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کی جماعت یو پی ڈی کے رہنما کو اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ گھر سے پارٹی آفس جا رہے تھے۔ ان کے قتل کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ شام کو گھر کے باہر موجود تھا کہ فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، اس وقت فوج بھی علاقے میں موجود تھی لیکن اس نے زیدی فیروزی کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ اس نے کہا وہ فائرنگ کے مقام پر پہنچا تو اپنے پڑوسی کو خون میں لت پت پایا۔ اس نے کہا زیدی فیروزی حکمران جماعت اور صدر پیرے کے تیسری مدت کے انتخاب کے مخالف تھے۔ اپوزیشن رہنما کے قتل کے بعد لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دی۔