Thursday, March 28, 2024

برونائی میں سنگساری اور ہاتھ کاٹنے سمیت شرعی سزائیں نافذ

برونائی میں سنگساری اور ہاتھ کاٹنے سمیت شرعی سزائیں نافذ
April 4, 2019

بندر سری بیگوان ( 92 نیوز)جنوب مشرقی ایشیا میں واقع مسلم اکثریتی ملک برونائی دارالسلام میں اسلامی قوانین کے تحت شرعی سزائیں نافذ کر دی گئی ہیں۔

نئے قوانین کے تحت زنا کے مرتکب افراد اور ہم جنس پرستوں کو جنسی تعلق ثابت ہونے پر سنگساری جبکہ چوری پر مجرم کو ہاتھ کاٹنے کی سزا ہوسکے گی۔

برونائی میں ابتدائی طور پر 2014ء میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا جن کا مرحلہ وار نفاذ کیا جا رہا ہے ۔

برونائی کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق برونائی میں سخت سزاؤ ں پر مبنی قوانین 3 اپریل سے مکمل نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

اسلامی قوانین کے نفاذ پر امریکہ سمیت کئی مغربی ملکوں، اقوام متحدہ کا سخت رد عمل آیا ہے۔