Thursday, May 9, 2024

برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کی تخت پوشی کی گولڈن جوبلی تقریبات شروع

برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کی تخت پوشی کی گولڈن جوبلی تقریبات شروع
October 5, 2017

بندر سری بگوان (92 نیوز) برونائی دارالسلام کے سلطان حسن البلقیہ کی تخت پوشی کی گولڈن جوبلی تقریبات شروع ہوگئی ہیں ۔
اکہتر سالہ سلطان حسن نے اکیس سال کی عمر میں بادشاہت سنبھالی تھی ۔ برونائی کی آبادی چار لاکھ کے قریب ہے اور یہ ملک نہایت پرامن ہے ۔ اس خاندان کی حکومت چھ سو سالوں پر محیط ہے ۔ تقریبات تین دن جاری رہیں گی ۔
سلطان حسن نے برونائی کو دنیا کے امیر ترین ممالک کی صف میں کھڑا کیا ۔ انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی اور بگی میں آنے پر اسی ہزارلوگ سڑک پر ان کا استقبال کریں گے ۔