Sunday, September 8, 2024

بروقت ملبہ نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے: فرانزک ماہرین

بروقت ملبہ نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے: فرانزک ماہرین
August 17, 2015
اٹک (92نیوز) شجاع خانزادہ پر حملے کو چوبیس گھنٹے گزر گئے، مقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر ملبہ نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے تحقیقاتی اداروں کو شواہد اکٹھے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت ملبہ نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک صرف جائے وقوعہ کی پیمائش کی جاسکی ہے۔ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کے اعضاءکے نمونے اکٹھے کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے بھجوائے گئے ہیں۔ اب تک 100 سے زائد افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ناقص سکیورٹی کے باعث پیش آیا۔ بمبار ایک سائل کے روپ میں اندر پہنچا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے تحقیقات کےلئے تمام وسائل تو بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاہم دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔