Friday, April 26, 2024

بروس لی اگر آج زندہ ہوتے تو 79ویں سالگرہ منارہے ہوتے

بروس لی اگر آج زندہ ہوتے تو 79ویں سالگرہ منارہے ہوتے
November 27, 2019
 سان فرانسسکو (92 نیوز) بروس لی اگر آج زندہ ہوتے تو 79ویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ بروس لی نے اپنی فلموں کے ذریعے دنیا کو ہانگ کانگ کے مارشل آرٹ سے متعارف کرایا۔ مارشل آرٹ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ  اداکار بروس لی 27 نومبر 1940 کو سان فرانسسکو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1969 میں اپنی پہلی فلم کے ذریعے دنیا کو ہانگ کانگ کے مارشل آرٹ فن سے متعارف کرایا۔  بروس لی ، آج ، زندہ ، 79ویں ، سالگرہ بروس لی نے اپنے انتہائی مختصر کیرئیر میں صرف 8 فلموں اور 8 ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انٹردی ڈریگن، وے آف دی ڈریگن اور فسٹ آف جیوری جیسی فلموں میں انکی اداکاری بھلائے نہیں بھولتی۔ بروس لی کو کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ فلموں میں برق رفتار اسٹنٹ سے دنیا کو حیران کر دینے والے بروس لی صرف 33 سال کی عمر میں دماغی سوجن کے مرض میں مبتلا ہو کر 1973 میں دنیا سے چل بسے۔ اپنی موت کے 46 سال بعد بھی انکی مقبولیت برقرار ہے۔