Tuesday, May 7, 2024

برمنگھم پولیس نے چاقو حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا

برمنگھم پولیس نے چاقو حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا
September 8, 2020

برمنگھم ( 92 نیوز) برطانیہ کے شہر برمنگھم  میں پولیس نے چاقو حملے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو برمنگھم  کے جنوب مغربی علاقے سیلی اوک سے گرفتارکیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ملزم کی گرفتاری پیر کی صبح چار بجے کے قریب عمل میں آئی۔

پولیس نے ان حملوں کو فوری طور پر کسی گینگ کی کارروائی یا دہشت گردی سے منسلک قرار نہیں دیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز چار مختلف مقامات پر کیے گئے چاقو حملوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔