Wednesday, April 24, 2024

برمنگھم میں گوادر پر بنی ڈاکو منٹری فلم ’’ منی پاکستان ‘‘ دکھائی گئی

برمنگھم میں گوادر پر بنی ڈاکو منٹری فلم ’’ منی پاکستان ‘‘ دکھائی گئی
July 8, 2019
برمنگھم  ( 92 نیوز) برمنگھم میں  چائنہ پاکستان انوسٹمنٹ کارپوریشن  کی جانب سے تقریب  میں گوادر پر بنی ڈاکومنٹری’’منی پاکستان‘‘دکھائی گئی ،  جس میں پاکستانی ثقافت کو انتہائی خوبصورتی سے دکھایا گیا ۔ فلم  پاکستان کا خوبصورت ثقافتی کلچر اور مزید دار کھانوں سمیت گوادر میں اب تک ہونے والے کنسٹرکشن کو دکھایا گیا۔ تقریب میں رکن پارلیمنٹ خالد محمود اور قونصل جنرل آف پاکستان احمر اسماعیل  سمیت تمام کمیونٹیز نے شرکت کی ، ڈائریکٹر سی پی آئی سی ذیشان شاہ نے کہا کہ تقریب کا مقصد دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی سے آگاہ کرنا اور پاکستان کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کو ختم کرنا ہے۔ اس موقع پر ایم پی خالد محمود اور قونصل جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے حوالے سے عملی اقدامات کررہی ہے۔ شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا مقصد پاکستان کے مثبت پہلو کو دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ شرکاء نے پاکستان کی مثبت خوبصورتی دکھانے پر سی پی آئی سی کا شکریہ ادا کیا ۔