Wednesday, May 8, 2024

برمنگھم میں چاقو حملے کا ایک اور واقعہ ، تین نوجوان زخمی

برمنگھم میں چاقو حملے کا ایک اور واقعہ ، تین نوجوان زخمی
February 14, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز ) برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو حملے کے ایک اور واقعے میں تین نوجوان زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ برمنگھم کے ہائی گیٹ روڈ پر واقع جوزف کالج کے قریب پیش آیا جس میں ایک نامعلوم نقاب پوش نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے تین نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک نوجوان کی حالت  تشویشناک بتائی  جاتی ہے ، پولیس نے ایک مشکوک نوجوان کو گرفتار کر لی۔ اطلاعاتکے مطابق حراست میں لیے گئے نوجوان کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئیں جب کہ  مشکوک شخص سے تحقیقا ت جاری ہیں ۔ واقعے کے بعدکالج انتظامیہ نے  آج کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔