Thursday, March 28, 2024

  برما کے مسلمانوں کا گھر آخر ہے کہا ں

   برما کے مسلمانوں کا گھر آخر ہے کہا ں
June 8, 2015
لاہور(92نیوز)برما میں روہنگیا مسلمانوں کو دنیا کی سب سے زیادہ مظلوم اقلیت قرار دیا گیا ہے ان مسلمانوں کو دھتکارا جاتا ہےگلے کاٹے جاتے ہیں مگر یہ لوگ صرف رحم کی اپیلیں کرتے ہیں،گھر جانے کی فریاد کرتے ہیں۔ حسرت ہے کوئی غنچہ ہمیں پیار سے دیکھے ارماں ہے کوئی پھول ہمیں دل سے پکارے ہر صبح ، میری صبح پہ روتی رہی شبنم ہر رات ، میری رات پہ ہنستے رہے تارے برما میں اپنے بچوں کو اپنے سامنے مرتا دیکھتے یہ مسلمان گھر جانے کی شدت سے خواہش رکھتے ہیں مگر ان کا گھر آخر ہے کہاں یہ کسی کو معلوم  نہیں ۔ برما ان مسلمانوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے بنگلہ دیش قبول نہیں کرتا قریبی ممالک میں ہیں انڈونیشیا اورملا ئیشیا،جو روہنگیا مسلمانوں کو کچھ نہیں سمجھتے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پہنچنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہر طرف موت کا پہرا ہے نہ جانے یہ اندھیری رات کب ختم ہوگی۔ روئے زمین میں ان مظلوموں کا کوئی تو گھر ہو گا لیکن شاید ایسا کچھ نہیں ۔ مظالم کی انتہائی بھیانک شکل کیا ہےیہ تو کوئی برما کے مسلمانوں سے پوچھے۔ دنیا بھر میں اب برمی مسلمانوں کے حق میں آواز یں   اٹھنا شروع  ہو گئی ہیں مگر ان مسلمانوں کی مدد آخر کیسے کی جائے جن کا کوئی گھر ہی نہیں۔ burma