Sunday, September 8, 2024

برما کے بے گناہ مسلمانوں پرمظالم کےخلاف شہری سراپا احتجاج

برما کے بے گناہ مسلمانوں پرمظالم کےخلاف شہری سراپا احتجاج
September 15, 2017

پشاور (92 نیوز) برما کے بے گناہ مسلمانوں پرمظالم کےخلاف پشاورکے شہری بھی سراپا احتجاج ہیں۔ تاریخی مسجد مہابت خان سے نمازجمعہ کے بعد نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے عالمی برادری کی بے حسی پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے برما حکومت اور عالمی طاقتوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔

برما میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کی انتہاء ہوئی تو پشاورکے شہری بھی دکھی ہوگئے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تاریخی مسجد مہابت خان سے خطیب مولانا طیب قریشی کی قیادت میں احتجاج ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے چوک یادگار پہنچے۔

چوک یادگار میں ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور عالمی طاقتیں اوراسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت اپنا سفارتی دبائو بڑھا کر برما کو مجبور کرے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو شہریت دے۔