Sunday, September 8, 2024

برما کی صورتحال انتہائی سنگین !!! روہنگیا مسلمانوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی : سفیر اقوام متحدہ

برما کی صورتحال انتہائی سنگین !!! روہنگیا مسلمانوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی : سفیر اقوام متحدہ
August 10, 2015
ینگون (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگی لی نے کہا ہے کہ وہ میانمار کے دورے سے مایوس ہوئی ہیں۔ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ سینئر حکام نے بھی ملنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا ظلم کی چکی میں پسنے والے مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سفیر نے کہا ہے کہ ان پر میانمار کے روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی جبکہ سینئر حکام سے ملاقات کو آخری لمحات میں منسوخ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برما میں صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے انہیں روہنگیا مسلمانوں سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔ اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق رواں برس نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے دورے پر ہیں۔ حکومت عالمی اداروں کو بھی ان مسلمانوں کی حالت زار جاننے کی اجازت نہیں دے رہی جس پر صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔