Sunday, September 8, 2024

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پشاورمیں تنظیم اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف پشاورمیں تنظیم اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ
September 9, 2017

پشاور (92 نیوز) برما میں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت سوزمظالم کے خلاف پشاورمیں تنظیم اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی جائے۔ برما حکومت پر سفارتی دبائو بڑھایا جائے۔

ہاتھوں میں بنیر اٹھائے برما کے مسلمانوں پرمظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والے یہ تنطیم اسلامی کے کارکن ہیں۔ جو پشاور پریس کلب کے سامنے جمع ہیں اور نعرے بازی کرکے عالمی برادری کے ضمیرکو جھنجھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مظاہرین نے برما کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی جائے۔

مظاہرین نے پشاور پریس کلب سے خیبربازار تک مارچ کیا اور احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔

برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پشاورکےشہریوں کے غم وغصے کے اظہارکا سلسلہ جاری ہے۔