Friday, April 19, 2024

برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم امہ احتجاج کرے: بجٹ میں کوئی اچھی خبر نہیں، مسائل جوں کے توں ہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم امہ احتجاج کرے: بجٹ میں کوئی اچھی خبر نہیں، مسائل جوں کے توں ہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق
June 5, 2015
منڈی بہائوالدین (نائنٹی ٹو نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  کہا ہے کہ  برما میں مسلمانوں کی تعداد پانچ ملین تھی جبکہ اب صرف ایک ملین رہ گئی ہے۔ مسلم امہ کو احتجاج کرنا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منڈی بہائوالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کیوں خاموش ہے۔ برما میں مسلمانوں کی قتل وغارت کے حوالے سے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی طرف سےاقوام متحدہ کو ایک یادداشت پیش کی ہے جس میں اپیل کی ہے کہ برما کے مسلمانوں کو تخفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس نہ لیا گیا تو چودہ جون کو اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔ وحشیانہ طریقے سے قتل وعام میں مسلمانوں کی تعداد پانچ ملین سے ایک ملین رہ گئی ہے۔ برما میں مسلمانوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے گجرات اور کشمیر میں نہتے بے قصور مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے۔ نریندر مودی کا نام جرائم پیشہ افراد کی فہرست میں موجود ہے۔ بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی اچھی خبر نہیں۔ غریب طبقے کے مسائل جوں کے توں رہیں گے۔ بجت مزدور دشمن اور انتہائی مایوس کن ہے۔ موجودہ حکومت کسان دشمن حکومت ہے۔