Sunday, September 8, 2024

برما میں مسلمانوں پر مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولا بخش چانڈیو

برما میں مسلمانوں پر مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، مولا بخش چانڈیو
September 4, 2017

حیدرآباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں مسلمانوں کی بدقسمتی ہے برما جیسے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں لیکن مسلمان ممالک کی حکموتوں کے ضمیر بڑے دیر سے جاگتے ہیں دنیا کہ کسی اور حصے میں ہوں اور کسی اور پر مظالم ہوں تو انسانی حقوق اور اقدام متحدہ کی قراردادیں یاد آجاتی ہیں ان خیالات کا اظھار انہوں حیدرآباد میں کیا۔

پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کھتے ہیں کے مسلمانوں کی بدقسمتی ہے برما جیسے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں بوسنیا میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔ مسلمان ممالک کی حکموتوں کے ضمیر بڑی دیر سے جاگتے ہیں۔

دنیا کے کسی اور حصے میں برما جیسے واقعات ہوں اور کسی اور پر مظالم ہوں تو انسانی حقوق۔ اور اقدام متحدہ کی قراردادیں یاد آجاتی ہیں۔ برما میں اسلام کا خون بہہ رہا ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اپنا کردار ادا کرینگے۔

برما کے بدھسٹ ہے اور بدھا کا فلسفہ کسی جاندار کو مارنے کی حمایت نہیں کرتا حکمران جب اپنے مفاد کے لئے مذہب کا سہارا لیتے ہیں تب ایسے واقعات ہوتے ہیں اور جب وہ مفادات کے حصول کی کوشش شروع کرتے ہیں تو مذہب ان کا راستہ نہیں روک سکتا۔

برما میں مسلمان کو زندہ جلایا جا رہا ہے، مارا جا رہا ہے بدھسٹ خاموش کھڑا ہے اور شرمندہ ہے برما کے مسلمان کے حق میں اٹھنے والی آواز میں میری آواز شامل کرلیں مسلمان حکمران بہت۔ دیر اٹھیں گے پہلے تو اٹھیں گے نہیں کشمیر کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

ہندوستان میں مسلمان کے ساتھ جو آئے روز کیا جاتا ہے مساجد شہید کردی جاتی ہیں بہار میں لوگوں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے کچھ نہیں ہوتا برما کے معاملے پر دنیا اٹھے گی اور خون کے ساتھ انصاف ہوگا جہاں خون بہتا ہے لوگوں کی جانیں جاتی ہیں وہاں انصاف ضرور ہوتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے خط کا معاملہ اٹھا ہے کتنی توہین ہے دنیا میں جو واقعات ہوتے ہیں اس پر ہماری وزارت خارجہ کہاں ہیں ہمارے وزیر اعظم شاہد خاقان ہے مگر پھر بھی کہیں مظالم کے خلاف آواز اٹھتے دکھائی نہیں دیتی۔

ہماری حکومت ہندوستان پر جیسے خاموش ہے برما کے معاملے پر بھی دیکھ رہی ہے کہ کون سی قوت ناراض ہوگی کونسی قوت ناراض نہیں ہوگی بظاہر آزاد لوگوں کی حکومت ہے مگر حقیقی طور پر ذہنی غلاموں کی حکومت ہے۔