Friday, May 17, 2024

برلن:روبوٹ کے ہاتھوں پہلے انسان کا قتل

برلن:روبوٹ کے ہاتھوں پہلے انسان کا قتل
July 2, 2015
برلن(92نیوز)جرمنی  کی ایک کار ساز کمپنی  میں کام کرنے والے   روبورٹ نے انسان کوقتل کردیا،اب اس قتل کا مقدمہ نہ جانے کس پر ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق روبورٹ کے   مشینی  ہاتھوں کے ذریعے  فلموں میں   خو ن  ہوتا تو سب  نے  دیکھا ہو گا  لیکن جرمنی میں  روبورٹ نے   حقیقی زندگی میں ایک  انسان کو  قتل کردیا ۔ روبوٹ کے ہاتھوں پہلےقتل کا یہ  افسوسناک واقعہ  فرینکفرٹ کے قریب واقع والکسویگن پروڈکشن پلانٹ میں ہوا جہاں بائیس  سالہ    نوجوان کو کام  کرنے کے دوران  روبوٹ نے جکڑ لیا  اور  پھر اسے  ایک دھاتی پلیٹ کے ساتھ اسے بری طرح  مسلا جس سے وہ   ہلاک  ہو  گیا ۔ کمپنی نے روبورٹ کے ہاتھوں قتل کوانسانی غلطی  قراردیتے  ہوئے  کہا  ہے کہ اس واقعہ  میں روبورٹ کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا کیونکہ روبورٹ کی پروگرامنگ، گاڑی کے پُرزے جوڑنے  اور دیگر امور انجام دینے کے  لئے کی  گئی تھی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور  استغاثہ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ واقعے کا مقدمہ کن الزامات کے تحت اور کس کے خلاف درج کیا جائے۔