Friday, April 26, 2024

برلن ٹیکنالوجی شو میں خم دار سکرین والا دنیا کا تیزترین لیپ ٹاپ متعارف

برلن ٹیکنالوجی شو میں خم دار سکرین والا دنیا کا تیزترین لیپ ٹاپ متعارف
September 1, 2016
برلن (ویب ڈیسک) مشہور تائیوانی ٹیکنالوجی کمپنی ایسر نے خم دار سکرین والا دنیا کا تیز ترین لیپ ٹاپ متعارف کروانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیپ ٹاپ کی سکرین کا خم آنکھوں کے خم کی طرح قدرتی ہے جس سے زیادہ بڑا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے صارفین کو اس لیپ ٹاپ پر گیمنگ کا زبردست تجربہ ملے گا۔ اس کی سکرین میں بہت زیادہ گہرائی محسوس ہوتی ہے اور کسی بھی منظر کی باریکیوں کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ acer   خیال رہے کہ رواں ہفتے برلن میں منعقدہ ٹیکنالوجی شو میں سام سنگ، لینووو، ڈی جی آئی اور سونی جیسی کمپنیاں اپنی نئی مصنوعات متعارف کرانے کیلئے پرتول رہی ہیں مگر فی الحال میلہ ایسر نے لوٹ لیا ہے۔ acer2 ایسر کی نوٹ بک کی سکرین معمول سے بڑی اور 21 انچ لمبی ہے۔ کمپنی نے اسے اپنی طرز کی پہلی سکرین قرار دیا ہے۔ قبل ازیں خم دار سکرین کا سینماﺅں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے اور پہلی بار اس طرز کا ٹی وی تین سال قبل مارکیٹ میں آیا تھا۔