Friday, March 29, 2024

برلن میں دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد، ہزاروں افراد کا انخلا

برلن میں دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد، ہزاروں افراد کا انخلا
April 22, 2018
برلن (92 نیوز) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دوسری عالمی جنگ کا بم برآمد ہوا۔ علاقے کو ہزاروں افراد سے خالی کرا لیا گیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق بم برلن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ حکام نے 500 کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے،جو دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کی طرف سے گرایا گیا تھا۔ بم ملنے کے بعد متاثرہ مقام کے ارد گرد 800 میٹر کے دائرے میں موجود تمام عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا۔ حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے برلن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کو بھی خالی کروا لیا گیا جس کی وجہ سے ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ پولیس نے کہا کہ بم بالکل صحیح حالت میں ہے اور یہ فوری کسی کیلئے خطرے کا باعث نہیں۔