Sunday, September 8, 2024

برلن فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات کی نمائش

برلن فیشن ویک میں موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات کی نمائش
January 23, 2016
برلن (ویب ڈیسک) برلن فیشن ویک میں ریمپ پر ماڈلز کے جلووں نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ شو میں موسم سرما اور خزاں کے حوالے سے ملبوسات کی نمائش کی گئی جسے شائقین نے خوب سراہا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فیشن ویک منعقد کیا گیا جس میں دلکش ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے خوب جلوے بکھیرے۔ ریمپ پر لہراتی ان ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کی کولیکشن کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ فیشن شو میں موسم کی مناسب سے سیاہ رنگ نمایاں رہا جس میں کہیں کہیں سرخ رنگ کا استعمال بھی نظر آیا۔ موسم سرما اور خزاں کے بعض ملبوسات کی نمائش کے دوران ماڈلز کے منفرد ہئیر اسٹائل بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔