Monday, September 16, 2024

برلن: 66 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

برلن: 66 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ میلہ سج گیا
February 12, 2016
برلن (ویب ڈیسک)برلن میں چھیاسٹھ ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ میلہ سج گیا تقریب کا آغاز کوئین برادرز کی نئی فلم ‘‘ہیل سیزر’’ کے پریمیئر سے ہوا۔ تفصیلات کےمطابق برلن  انٹرنیشنل فلم میلے کا افتتاح جارج کلونی نے کیاجبکہ میلے کے ڈائریکٹر ڈیٹر کوسلک نے فلمی ستاروں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔ ریڈ کارپٹ تقریب میں ،میرل سٹریپ ، جارج اور امل  کلونی ،چیننگ ٹیٹم ،جوش برالین اور  ٹلڈا سولٹن،اداکارڈینئل روہل،،فلیسٹا  کے علاوہ فلم ہیل سیزر اور  کراس کرنٹ کی کاسٹ  کے ارکان جلوے بکھیرتے رہے۔ فلمی ستاروں کی چکا چوند نے آنکھیں خیرہ کر دیں اس موقع پر شاندار رقص بھی پیش کیا گیا  گیارہ دن تک جاری رہنے والے میلے میں  چار سو فلیں دکھائی جائینگی جن میں بہترین فلم کیلئے اکیس فلموں میں سخت مقابلہ ہے۔