Thursday, April 25, 2024

برفباری کےبعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے فورٹ منرو میں ڈیرے ڈال لئے

برفباری کےبعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے فورٹ منرو میں ڈیرے ڈال لئے
January 18, 2017

ڈی جی خان(92نیوز)سیاحوں کی بڑی تعداد نے  برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے  فورٹ منرو میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جہاں من پسندکھانےکھائےجارہےہیں اور رقص کے ساتھ ساتھ  سیلفیاں بھی بنائی جارہی ہیں

تفصیلات کےمطابق فورٹ منرو میں برف باری نے تو شہریوں کے خوب مزے کرائے مگر اب یہ سلسلہ تھم چکا موسم نہایت خوشگوار ہے اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے کوئی پار ک میں جھولے لینے میں مگن ہے تو کوئی من پسند پکوان نوش کر نے میں۔ شہری اور سیاح سیلفیاں بنا رہے ہیں اور کچھ منچلے تو موسم کے مزے میں رقص کا مزہ بھی شامل کر رہے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق فورٹ منرو کے پُر فضا مقام پر آنا ان کیلئے خوشی کا باعث بنا۔ ایک دن کے لیے سیرو تفریح کے لیے فورٹ منرو آنے والے سیاح واپسی کا نام لینا بھی پسند کرتے نہیں کرتے۔