Saturday, April 27, 2024

برفباری کی شوقین 101سالہ دادی اماں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

برفباری کی شوقین 101سالہ دادی اماں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
December 19, 2017

لندن ( 92 نیوز ) برفباری دیکھنے کے شوقین افراد پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجودہیں جو برفباری کے آیام میں پہاڑی علاقوں کا رخ کر لیتے ہیں اور پھر چاہے مشکلات کتنی ہی کیوں نہ ہوں وہ کبھی پلٹ کر نہیں دیکھتے ۔
مگر لندن میں برف باری میں گالے بنا کر پھینکنے کی شوقین دادی اماں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
دادی اماں کی عمر 101 سال ہے مگر انہوں نے بالکل بچوں کی طرح زمین سے برف اکٹھی اور اس کا گالا بنا کر دور پھینکتی رہیں ۔
دادی اماں کی دلچسپ سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پرخوب پسند کیا جارہا ہے۔