Friday, April 26, 2024

برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیے

برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیے
December 11, 2018
مری (92 نیوز) موسم سرما میں برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیے۔ ہر طرف سفیدی کی خوبصورت چادر تن گئی۔ سیاحوں کی جوق درجوق آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم سرما کی پہلی برفباری نے ملکہ کوہسار کو سفید مخملی چادر میں ڈھانپ دیا۔ آسمان سے برف کے گالے اترنے کا سلسلہ ذرا تھما تو بادلوں اور دھوپ کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی۔ ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ پارہ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد ہر منظر گویا نکھر گیا۔ ان حسین لمحات کو سیاحوں نے بھی غنیمت جانا اور برف کے گالوں پر کیں خوب مستیاں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ مری میں برفباری کے مناظر کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار کی دید کے لئے کھنچی چلی آ رہی ہے۔ بچے اور خواتین بھی خوبصورت مناظر کو آنکھوں میں سمو کر خوشی سے نہال ہیں۔