Thursday, May 9, 2024

برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیئے

برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیئے
January 6, 2020
مری (92 نیوز) برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کوچارچاند لگا دیئے۔ سیاحوں کی کثیرتعداد مری اُمڈ آئی۔ خوب موج مستیاں کیں۔ ایک دوسرے پر برف کے گولے بھی برسائے۔ ملکہ کوہسار میں دن بھر ہلکی برفباری کاسلسلہ وقفے وقفے جاری رہا اور برفباری کی انتظار میں یہاں پر موجود سیاحوں نے مال روڈ اور دیگر تفریح مقامات پر خوب ہلہ گلہ کیا۔ایک دوسرے پر برف کے گولے بھی برسائے۔ کسی نے قدرت کے دلکش نظاروں کو کیمرے کی آنکھ میں بند کیا توکہیں سلفیوں کے دور بھی چلے۔ روئی کے گالوں کی مانند گرتی برف کے نظاروں نے سیاحوں پر سحرطاری کردیا۔ مال روڈ پر سیر کے دوران سیاح فیملیاں گرم چائے کافی اورسوپ کے مزے  بھی لیتی رہیں۔ ڈرائی فروٹ کی دکانوں بھی رش رہا۔۔۔مری کے راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس بھی متحرک نظر آئی۔