Thursday, April 25, 2024

برفباری تھمتے ہی آزاد کشمیر کےسیاحتی مقامات میں رش بڑھ گیا

برفباری تھمتے ہی آزاد کشمیر کےسیاحتی مقامات میں رش بڑھ گیا
January 10, 2020
مظفر آباد (92 نیوز) برفباری تھمتے ہی آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا، پیرچناسی میں دن بھر سیاح برف سےخوب لطف اندوز ہوئے۔ جنت نظیر وادی کشمیر کے دلکش نظارے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لائے۔ برفباری تھمتے ہی آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔ سیاح  بڑی تعداد میں پیرچناسی امڈ آئے۔ سیاح  قدرت کے حسین نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ سیاحتی مقام پیرچناسی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ کوٹلی آزاد کشمیر اور گردونواح کے سیاحتی مقامات نکیال ، بنجوسہ ،تولی پیر اور پیر پنجال میں بھی سیاحوں نے خوب موج مستیاں کیں۔۔ کسی نے سلفیاں لیں توکسی نے ایکدوسرے پربرف کے گولے برسائے۔۔ وادی لیپا اور گریس ویلی کی شاہراہیں پچھلے آٹھ روز سے بند ہیں اور بالائی علاقوں میں عوام  مشکلات سے دوچار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔