Thursday, May 2, 2024

برفانی انسان کی موجودگی کا واویلا پھر بھارتی فوج کی سبکی کا باعث بن گیا

برفانی انسان کی موجودگی کا واویلا پھر بھارتی فوج کی سبکی کا باعث بن گیا
May 1, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز)بھارتی فوج کا برفانی انسان موجودگی کا واویلا سوشل میڈیا پر مزاح کا طوفان برپا ہوگیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آج تک سائنس ’’یٹی‘‘  کی حقیقت ثابت نہیں کرسکی، مگربھارتی فوج نے تو کرشمہ کردکھایا۔ برفانی انسان حقیقت یا افسانہ سائنس ابھی تحقیق کے مراحل میں ہے لیکن بھارتی فوج نے سائنس کی مشکل حل کردی اور برف کے بنے انسان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔بھارتی سورماؤں نے نیپال میں یٹی کی موجودگی کا دعویٰ کرڈالا۔ [caption id="attachment_221734" align="alignnone" width="471"]برفانی انسان کی موجودگی کا واویلا پھر بھارتی فوج کی سبکی کا باعث بن گیا برفانی انسان کی موجودگی کا واویلا پھر بھارتی فوج کی سبکی کا باعث بن گیا[/caption] بھارتی فوج کے مطابق 9 اپریل کو نیپال میں واقع بھارتی بیس کیمپ مکالو کے قریب سے ایک یٹی  یعنی گزرا ہے، جس کا ثبوت انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کرکے پیش کیا۔

بھارتی فوج کے سپاہی کا مودی کے مقابلے پر الیکشن لڑنے کا اعلان ‏

تصاویر کا سامنے آنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی  کاطوفان آگیا ، بھارت ہی کے صارفین نے اپنی فوج کی ’’بونگی‘‘  پر خوب طنز کے نشتر چلائے۔ کسی نے کہا یٹی مودی جی کو ووٹ دینے باہر آیا ہوگا، ایک صارف نے تو برف کے انسان کو ریلوے اسٹیشن پر انتظار کرتے بھی دکھا دیا۔ ایک منچلے نے لکھا برفانی انسان مغربی بنگال میں مودی کو ووٹ دینے گیا اور ایک پیر پر واپس آیا، بھارت کے ایک صحافی سچن کلباگ نے تو خوشی سے نہال ایک یٹی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔