Friday, April 26, 2024

برف سے جمی خلتی جھیل ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

برف سے جمی خلتی جھیل ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
January 3, 2019
گلگت (92 نیوز) گلگت بلتستان میں ہر موسم اپنی مثال آپ ہے۔ گرمیوں میں مچھلیوں کے شکارکا مرکز خلتی جھیل سخت سردی میں جم چکی ہے۔ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک سیاحتی مقام  گلگت بلتستان بھی جنت نظیر علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ علاقہ اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہے۔ گرمیوں میں ٹروٹ مچھلیوں کا مسکن ہے تو سردیوں میں خلتی جھیل منجمد ہوکربھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ خلتی میں بچوں کے کھیلنے  کا گراؤنڈ نہیں  تاہم مقامی بچے جھیل جمتے ہی اسے گراؤنڈ بنا کر کھیلتے ہیں اور مقامی زبان میں گانا گا کر سیاحوں کا دل گرماتے اور سردی کو بھگاتے ہیں۔ برف سے منجمد خلتی جھیل میں چل کر سیاح تصویریں بناکر حسین لمحوں کو محفوظ بناتے ہیں۔