Thursday, March 28, 2024

برطانیہ:مشہورگھڑیال بگ بین  جلدخاموش ہوجائے گا

برطانیہ:مشہورگھڑیال بگ بین  جلدخاموش ہوجائے گا
April 27, 2016
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کا مشہور گھڑیال بگ بین  جلد خاموش ہوجائے گا ، ایک سو ستاون سالہ تاریخی گھڑیال  مرمت کے لئے اگلے سال بند کردیا جائے گا ۔اس کی مرمت پردو کروڑ نوےلاکھ پاؤنڈ خرچ ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق حکام نے بتایا کہ بگ بین  کے ساتھ الزبتھ ٹاور کی بھی مرمت کی جائے گی ۔اس کے لئےایک  سو ستاون سالہ   پرانے گھڑیال کوبند کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ  نہیں۔اس منصوبے پر کام اگلے سال شروع ہوگا۔ترجمان کے مطابق کلاک پورے تین سال کیلئے بند نہیں ہوگا لیکن ان کا کہنا تھا کہ گھڑیال کی ضروری دیکھ بھال کیلئے اسے کئی مہینوں کیلئے بند کرنا پڑے گا۔