Thursday, March 28, 2024

برطانیہ: ہیمپشائرکا علاقہ ہارٹ رہائش کیلئے سب سے بہترین جگہ قرار

برطانیہ: ہیمپشائرکا علاقہ ہارٹ رہائش کیلئے سب سے بہترین جگہ قرار
December 17, 2017

لندن (92 نیوز) برطانیہ میں رہنے کیلئے ہیمپشائر کے علاقہ ہارٹ کو سب سے بہترین جگہ قرار دے دیا گیا۔
برطانیہ میں معیار زندگی پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہیمپشائرکے علاقہ ہارٹ کو انسانی زندگی گزارنے کیلئے نہایت موزوں اور بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔
جرائم کی کم ترین شرح ، اچھی صحت اور مناسب روزگار جیسے نقاط کو زیر غور لانے کے بعد اس علاقے کو یہ درجہ دیا گیا ہے۔
انہی نقاط کو زیر غور رکھتےہوئے اسکاٹ لینڈ کے جزائر اورنے کو دوسری جبکہ مشرقی مڈلینڈز کے علاقے رٹ لینڈ کو تیسری پوزیشن دی گئی ہے۔