Sunday, May 19, 2024

برطانیہ کے یورپی یونین کو دوستانہ ماحول میں خیرباد کہنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

برطانیہ کے یورپی یونین کو دوستانہ ماحول میں خیرباد کہنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں
March 22, 2017
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے یورپی یونین کو دوستانہ ماحول میں خیرباد کہنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں۔ 50بلین  کی اخراج فیس پر عدالتی جنگ کا امکان بڑھ گیا۔ ۹۲ نیوز کو ذمہ دار زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ڈرافٹ بل میں اخراج فیس کی مد میں ۵۰ بلین پاؤنڈز برطانیہ سے ڈیمانڈ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یورپی ممالک سے جاری تجارتی معاہدوں پر نرم شرائط طے نہ ہونے اور شہریوں کی برطانیہ بلا روک ٹوک آمد جیسے معاملات پر ڈیڈ لاک پیدا ہو نے کا امکان ہے۔ ڈچ نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق   ۲۹ اپریل کو اہم سمٹ کے بعد یورپی یونین واضع اعلان کرے گی کہ اگر برطانیہ نے ۵۰ بلین ادا نہ کیے تو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس جائیں گے۔ وزیراعظم تھریسامے پر پارٹی اراکین کا بھی دباو ہے کہ وہ فیس کی ادائیگی کے بعغیر یورپ کو خیر باد کہیں۔ اس بات کا امکان بڑھتا جا رہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین اختلافی معاملات عالمی تنازعے کی شکل اختیار کر جائیں ۔