Friday, April 26, 2024

برطانیہ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

برطانیہ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن
August 10, 2019

لندن (92 نیوز) برطانیہ کے کئی علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پیدا ہو گیا۔ بجلی کی بندش سے ملک کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق دس لاکھ کے قریب افراد بریک ڈاؤن سے متاثر ہوئے۔ مِڈ لینڈز،انگلینڈ اور  ویلز میں بلیک آؤٹ رپورٹ ہوئے۔ کنگ کراس اور یوسٹن  اسٹیشن پر  سیکڑوں افراد محصور ہو کر رہ گئے۔ ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل رہی ۔ نیوکاسل ایئر پورٹ بھی  اندھیرے میں ڈوب گیا۔

بہت سے علاقوں میں ٹریفک سگنلز نے کام کرنا چھوڑ دیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ۔ نیشنل گرِڈ کا کہنا ہے کہ  بریک ڈاؤن دو  پاور جنریٹرز میں خرابی کے باعث ہوا جسے اب  دور کردیا گیا ہے۔