Friday, May 10, 2024

برطانیہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی دس سے نیچے گر گیا

برطانیہ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی دس سے نیچے گر گیا
February 1, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانیہ میں بھی سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ مختلف شہروں میں درجہ حرارت منفی دس سے بھی نیچے گر گیا۔ برطانیہ میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے۔ کئی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ اور ویلز کے کئی علاقوں میں اسکول اور دفاتر بند ہیں۔ ٹرین سروس بھی تعطل کا شکار رہی۔ برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ محکمہ موسمیات کےمطابق سکاٹ لینڈ کے شہر بریمار میں درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شمالی انگلینڈ کے علاقے رِیڈز ڈیل کیمپ میں منفی دس اور ویلز کے علاقے سینی برِج میں کم سے کم درجہ حرارت منفی نو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے لندن سمیت انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں تین سے سات سینٹی میٹر تک برفباری کا پیش گوئی کی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ اور دیگر مقامات پر دس سینٹر میٹر برف پڑنے کا امکان ہے ۔ حکام نے لندن میں شہریوں کو گھروں سےباہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔