Sunday, April 28, 2024

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا
October 28, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے شہر لیسٹر میں نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر لیسٹر سٹی فٹ بال کلب کے مالک کے زیر استعمال تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کنگ پاور اسٹیڈیم سے اڑان بھرنے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر اسٹیڈیم کی پارکنگ میں جاگرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر میں لیسٹر سٹی فٹ بال کلب کے مالک وشائی بھی موجود تھے کہ نہیں۔ وہ اسٹیڈیم میں ویسٹ ہام اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ دیکھنے کے بعد اپنے گھر لندن واپس جارہے تھے۔