Friday, April 26, 2024

برطانیہ کے شمالی مشرقی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

برطانیہ کے شمالی مشرقی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی
December 1, 2017

لندن (92 نیوز) برطانیہ کے شمالی مشرقی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ سردی کی نئی لہر کے بعد مختلف حصوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
اچانک شدید سردی کی لہر نے برطانیہ کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ٹیِس ویلی ،ڈرہم اور مڈلز بورو میں برفباری کیساتھ یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے۔
برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ اسکول و دفاتر بند جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
درجہ حرارت منفی ہونے کے بعد میٹ آفس نے بیلو وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق برطانیہ کے شمالی مشرقی حصوں اور سکاٹ لینڈ میں مزید برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب دار الحکومت لندن میں بھی برفباری نے رنگ جما رکھا ہے اور شہری خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔