Friday, March 29, 2024

برطانیہ کے ساحلی علاقے پر دیوہیکل پتلا نمودارہوگیا

برطانیہ کے ساحلی علاقے پر دیوہیکل پتلا نمودارہوگیا
October 6, 2018
لندن( 92 نیوز)برطانیہ کے علاقے نیو برائٹون کے ساحل پر ایک دیوہیکل پُتلا نمودار ہوگیا، جس نے دیکھنے والوں کو شش و پنج میں مبتلا کرڈالا۔ جی جناب اس پتلے کا نام مین جائنٹ ہے جو فرانسیسی تھیٹر دی رائل دی لکس کی ملکیت ہے ،  لوگوں کی بڑی تعداد مین جائنٹ کے ساتھ تصاویر کھنچواتی رہی۔ اس پتلے کو بعد میں پتلی بازوں کی فوج کے ہمراہ پورے شہر کا دورہ بھی کرایا گیا، فرانسیسی تھیٹر کا دورہ اتوار کو مکمل ہوگا۔