Sunday, May 19, 2024

برطانیہ کے دریائے ٹیمز پر ہنس شماری جاری

برطانیہ کے دریائے ٹیمز پر ہنس شماری جاری
July 17, 2018
لندن ( 92 نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن کے مشہور دریائے ٹیمز میں راج ہنسوں کی سالانہ گنتی جاری ہے ، سن بری کے مقام سے ملکہ برطانیہ کی خصوصی ٹیم لکڑی کی کشتیوں کے ذریعے ایبنگڈن تک جائے گی۔ پانچ روز تک جاری اس مہم میں یہاں موجود ہنسوں کی صحت اور وزن کی جانچ پڑتال کی جائے گی، ہنس شماری کی یہ روایت بارہویں صدی سے جاری ہے۔ دریائے ٹیمز پر اندازاً ایک ہزار سے بارہ سو ہنس پائے جاتے ہیں ۔