Friday, March 29, 2024

برطانیہ کے جونیئر وزیر اسٹیفن بارکلے بریگزٹ سیکرٹری مقرر

برطانیہ کے جونیئر وزیر اسٹیفن بارکلے بریگزٹ سیکرٹری مقرر
November 17, 2018
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے جونیئر وزیر اسٹیفن بارکلے بریگزٹ سیکرٹری مقرر کر دیئے گئے۔ وزیر اعظم تھریسا مے نے منظوری دے دی۔ چھیالیس سالہ بارکلے نے دو ہزار سولہ میں برطانیہ کے یورپین یونین  سے انخلا کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اُنہیں ڈومینک راب کی جگہ یہ وزارت سونپی گئی ہے جنہوں نے تھریسا مے کے مجوزہ بریگزٹ پلان پر اعتراض کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ بارکلے چھ ماہ کے دوران یہ منصب سنبھالنے والے تیسرے وزیر ہیں۔ اس سے قبل تھریسا مے نے مائیکل گووو کو بریگزٹ سیکرٹری بننے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی تھی۔ دوسری جانب سابق بریگزٹ ڈیل پر مستعفی ایستھر مک وی کی جگہ سابق وزیر داخلہ امبر رُڈ کو ورک اینڈ پینشنز کا نیا وزیر مقرر کر دیا گیا۔