Friday, April 26, 2024

برطانیہ کے جنوب مغربی شہر سلسبری میں 2 ٹرینوں میں تصادم

برطانیہ کے جنوب مغربی شہر سلسبری میں 2 ٹرینوں میں تصادم
November 1, 2021 ویب ڈیسک

سلسبری (92 نیوز) برطانیہ کے جنوب مغربی شہر سلسبری میں 2 ٹرینوں میں تصادم ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کا شکار ایک ٹرین پورٹس ماؤتھ سے برسٹل جبکہ دوسری واٹر لوا سٹیشن سے ہونی ٹن جارہی تھی۔

برطانوی حکام کے مطابق فائر ٹرک اور ایمبولیسنز جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ایک ٹرین کا ڈرائیور کیب میں پھنسا ہوا ہے۔