Monday, May 13, 2024

برطانیہ کے بعد امریکی ہوائی اڈوں پر بھی ڈرون کی اڑان، پرازیں متاثر

برطانیہ کے بعد امریکی ہوائی اڈوں پر بھی ڈرون کی اڑان، پرازیں متاثر
January 23, 2019
نیو جرسی ( 92 نیوز) برطانیہ کے بعدامریکی ہوائی اڈوں پر بھی مشکوک ڈرون کی اڑان کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔ نیو جرسی میں نیو وارک لبرٹی انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مشکوک ڈرون کی اڑان کے باعث پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ مشکوک ڈرون کو ائیرپورٹ سے 3500 فٹ دور اڑتے دیکھا گیا ، جس کے بعد کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پروازوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔