Tuesday, April 16, 2024

برطانیہ کے اٹھاون ویں اور اہم ترین انتخابات کا میدان آج سجے گا

برطانیہ کے اٹھاون ویں اور اہم ترین انتخابات کا میدان آج سجے گا
December 12, 2019
 لندن (92 نیوز) برطانیہ کے اٹھاون ویں اور اہم ترین انتخابات کا میدان آج سجے گا۔ ساڑھے چار کروڑ سے زائد ووٹرز چھ سو پچاس امیدواروں کو چنیں گے۔ برطانوی انتخابات میں چار بڑی پارٹیاں مدمقابل ہیں تاہم سب سے بڑا معرکہ سوسال پرانے روائتی حریفوں یعنی لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان ہے۔ اٹھارویں صدی میں بنائی گئی کنزروٹیو پارٹی برطانیہ کی سب سے پرانی جماعت ہے۔ دائیں بازو کی یہ جماعت فری مارکیٹ، کم ٹیکسوں اور انفرادی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کا قیام 1900 میں مزدوروں کی تحریک کے دوران ہوا تھا تاکہ پارلیمان میں ورکرز کی نمائندگی ہو سکے۔ یہ جماعت دولت اور مواقعوں کی تقسیم، ورکنگ کلاس کے زیادہ حقوق اور مضبوط ریاستی پبلک سروسز پر یقین رکھتی ہے۔ 18 برس یا اس سے بڑی عمر کا کوئی بھی فرد ووٹ ڈال سکتا ہے، بس اس کا برطانوی شہری ہونا، ووٹ کے لیے رجسٹر ہونا یا دولت مشترکہ یا ریپبلک آف آئرلینڈ کا اہل شہری ہونا شرط ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن سے قبل ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تمام سرکاری اور اہم عمارتوں پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔