Wednesday, May 15, 2024

برطانیہ کے 58ویں تاریخی انتخابات ، پولنگ شروع ہو گئی ‏

برطانیہ کے 58ویں تاریخی انتخابات ،  پولنگ شروع ہو گئی ‏
December 12, 2019
لندن ( 92 نیوز )  برطانیہ کے 58ویں تاریخی انتخابات شروع ہو گئے ، ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ، ساڑھے چار کروڑ سے زائد ووٹرز 650 امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ بریگزٹ کی بے یقینی کے سائے تلے پانچ سال سے کم عرصے میں برطانیہ بھر میں تیسرے عام انتخابات کا آغاز ہو گیا ، کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کےدرمیان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے ۔ ساڑھے چار کروڑ سے زائد ووٹرز 650امیدواروں کا منتخب کریں گے جس کے بعد 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے نئے مالک کا انتخاب ہو گا۔ ووٹنگ برطانوی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سےشروع ہو چکی ہے جورات 10 بجے تک جاری رہے گی ، ووٹنگ کے دوران ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، تمام حساس مقامات پر اضافی سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ برطانوی انتخابات میں چاربڑی پارٹیاں مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ روایتی حریفوں کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی کے درمیان ہی ہے۔