Tuesday, April 30, 2024

برطانیہ کیلئے پروازوں کی عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی

برطانیہ کیلئے پروازوں کی عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی
December 28, 2020

کراچی (92 نیوز) برطانیہ میں کورونا کی دوسری خطرناک لہر کے باعث پروازوں کی عارضی پابندی کی مدت میں توسیع کر دی گئی ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے برطانیہ کیلئے پروازوں  کی پابندی کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی مدت میں 4جنوری2021 تک توسیع کی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ 4جنوری کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔