Friday, May 3, 2024

برطانیہ کی مشہورگلوکارہ اور ٹی وی میزبان سیلابلیک 72سال کی عمرمیں سپین میں انتقال کرگئیں

برطانیہ کی مشہورگلوکارہ اور ٹی وی میزبان سیلابلیک 72سال کی عمرمیں سپین میں انتقال کرگئیں
August 3, 2015
میڈرڈ (ویب ڈیسک) برطانیہ کی مشہور گلوکارہ اور ٹی وی میزبان سیلابلیک انتقال کر گئی ہیں۔ ان کا انتقال سپین میں ہوا، گلوکارہ کی عمر 72سال تھی۔ پانچ دہائیوں سے زائدعرصے تک موسیقی اوراداکاری میں کمال مہارت دکھانے والی سیلابلیک کااصل نام پریسیلا وائٹ ہے۔ ہسپانوی پولیس نے گلوکارہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ طبعی موت مری ہیں تاہم ٹیسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوناابھی باقی ہے۔ سیلانے موسیقی کی دنیامیں انیس سوتریسٹھ میں قدم رکھا اورپھرپیچھے مڑکرنہ دیکھا۔ ان کے مشہورگانوں میں یو آرمائے ورلڈ ،فارنوون اوراکراس دا یونیورس نمایاں ہیں۔ موسیقی کے ساتھ ساتھ سیلانے اداکاری اورمیزبانی میں بھی اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا۔ انہوں نے اٹھارہ برس تک مشہورٹی وی پروگرام بلائنڈ ڈیٹ کی میزبانی کی۔ سیلابلیک کوان کے لاجواب کام کی وجہ سے مدتوں یادرکھا جائے گا۔