Friday, March 29, 2024

برطانیہ کی حکمران جماعت نے انتخابات کیلئے منشور جاری کر دیا

برطانیہ کی حکمران جماعت نے انتخابات کیلئے منشور جاری کر دیا
November 25, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی نے انتخابات کیلئے اپنا منشور جاری کردیا ،  جس میں بریگزٹ مکمل کرنے اور مزید ٹیکس عائد نہ کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں ۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے ٹیل فورڈ میں پارٹی اجلاس میں منشور جاری کیا ، بورس جانسن نے"گیٹ بریگزٹ ڈن"کا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس میں مزید تاخیر نہیں ہوگی اور برطانیہ ہر صورت میں 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ پانچ سال کیلئے انشورنس اور انکم ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جائے گا ، اس کے علاوہ 2024 تک نیشنل ہیلتھ سروس میں پچاس ہزار نرسز اور پولیس میں بیس ہزار اہلکار بھی  بھرتی کیے جائیں گے ۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کنزرویٹو پارٹی کے منشور پر تنقید کرتے ہوئے اِسے  "ارب پتیوں "کا منشور قرار دیا ہے ۔