Saturday, April 20, 2024

برطانیہ کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی معاونت کا اعلان

برطانیہ کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی معاونت کا اعلان
April 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کیخلاف جنگ میں برطانیہ نے بھی پاکستان کیلئے معاونت کا اعلان کر دیا ، پاکستان کو پہلے مرحلے میں  26 لاکھ  70 ہزار پاؤنڈز امداد فراہم کی جائے گی ۔

پاکستان  کے 27 اضلاع میں طبی سہولیات کی بہتری کیلئے امداد خرچ کی جائے گی،  طبی امداد انتہائی بیمار مریضوں، تشخیصی نظام اور ٹیسٹنگ بہتر بنانے پر خرچ ہو گی، پاکستان میں ٹڈی دل حملے سے متاثرہ علاقوں کی معاونت کیلئے بھی 10 لاکھ پاؤنڈ فراہم کئے جائیں گے ۔

برطانیہ کی جانب سے 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز عالمی ادارہ صحت اور 10 لاکھ پاؤنڈز عالمی ادارہ خوراک کے پیکجز کا حصہ ہیں،

برطانیہ ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر  نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ غیرمعمولی وقت ہے، پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہو رہی ہے، پاکستانی عزم و حوصلے پر بھروسہ ہے، پاکستان وبا کو شکست دے گا۔

 برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ برطانوی امداد پاکستانی حکومت کو بیماری کی تشخیص، آبادی کے تحفظ میں مددگار ہو گی، مشکل وقت میں پاکستانی دوستوں کیساتھ کھڑے ہیں۔