Thursday, March 28, 2024

برطانیہ کا موٹا ترین شخص تینتیس برس کی عمر میں انتقال کر گیا، لذیز کھانوں کے دلدادہ کارل تھامپسن کا وزن پینسٹھ من تھا

برطانیہ کا موٹا ترین شخص تینتیس برس کی عمر میں انتقال کر گیا، لذیز کھانوں کے دلدادہ کارل تھامپسن کا وزن پینسٹھ من تھا
June 22, 2015
برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانیہ کا موٹا ترین شخص تینتیس برس کی عمر میں انتقال کر گیا۔ کارل تھامپسن کا وزن پینسٹھ من تھا۔ برطانیہ کا تینتیس سالہ کارل تھامپسن ڈوور کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ڈاکٹروں نے کارل کو اپنے وزن پر قابو پانے کی سختی سے ہدایت کر رکھی تھی اور خبردار کیا تھا کہ بڑھتا ہوا وزن اس کی موت کا باعث بن سکتا ہے۔ کارل اپنے وزن کے باعث گھر سے باہر نہیں جا سکتا تھا اور فاسٹ فوڈ، پیزا پر ہی گزارا کرتا تھا جو اس کے گھر تک پہنچا دیا جاتا تھا۔ کارل روزانہ دس پاؤنڈ چاکلیٹ کی خریداری پر خرچ کرتا تھا اور لذیز کھانوں کا دلدادہ تھا۔ دو ہزار بارہ میں جب کارل کی ماں کا انتقال ہوا تو کارل کا وزن تیس من تھا۔