Wednesday, April 24, 2024

برطانیہ کا مودی حکومت سے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

برطانیہ کا مودی حکومت سے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
January 14, 2021

لندن (92 نیوز) برطانیہ نے مودی حکومت سے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے پابندیاں فوری ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ بھی  پھٹ اٹھے۔ انہوں نے فاشسٹ مودی سے مقبوضہ وادی میں لگائی جانے والی غیرقانونی اور غیر اخلاقی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ویسٹ منسٹر میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے وزیر انصاف و قانون رابرٹ بکلینڈ نے خطاب کیا۔ برطانوی وزیر نے کہا مودی غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے پابندیاں فوری ہٹائے۔ دہلی میں برطانوی ہائی کمشنر اور اس کی ٹیم کو غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ، وزیراعظم عمران خان اور نریندرمودی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت ایل او سی پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔

دیگر برطانوی ارکان اسمبلی کا کہنا تھا غیرقانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مودی حکومت سے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔ مودی حکومت جتنی جلدی ہو سکے مقبوضہ وادی سے پابندیاں ختم کرے۔