Saturday, April 20, 2024

برطانیہ کا طالبان حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان

برطانیہ کا طالبان حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان
September 2, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانیہ نے افغانستان میں طالبان حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قطری ہم منصب کےساتھ پریس کانفرنس میں کہا،طالبان نئی حقیقت ہیں برطانیہ کو اس حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کا گڑھ نہ بنے۔ خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے طالبان کے وعدوں کو جانچا جائے گا۔

ڈومینک راب نے کہا، افغانستان کو کسی بھی انسانی بحران سے بچانے کیلئے اس برس افغانستان کے لیے امداد دوگنی کر دی ہے۔ جائزہ لیں گے کہ انسانی حقوق کے شعبے میں اور خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔